#شہزادہ محمد بن سلمان
Explore tagged Tumblr posts
Text
اوپیک پلس ممالک تیل پیداوار میں کمی کے معاہدے میں شامل ہوں، صدر پیوٹن اور سعودی ولی عہد کا مطالبہ
روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے جمعرات کو اوپیک پلس کے تمام ممبران سے تیل کی پیداوار میں کمی کے معاہدے میں شامل ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پیداوار میں کمی تیل پیداوار والے ملکوں اور وسیع تر عالمی معیشت کی بھلائی کے لیے ہے۔ پیوٹن نے بدھ کے روز سعودی ولی عہد کے ساتھ ریاض میں اوپیک پلس جو کہ تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور روس کی زیرقیادت اتحادیوں کی طرف…
View On WordPress
0 notes
Text
فرانس اور سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے مشترکہ کانفرنس بلانے پر متفق
ریاض ( ڈیلی پاکستان آن لائن )فرانس اور سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے مشترکہ کانفرنس بلانے پر متفق ہو گئے۔روز نامہ امت کے مطابق ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کے بعد فرانسیسی صدر میکرون کا کہنا تھا کہ ممکنہ فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے جون میں کانفرنس بلائی جائے گی جس کی میں ولی عہد شہزادہ محمد سلمان مشترکہ صدارت کریں گے۔صدر میکرون نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد…
0 notes
Text
خودمختار فلسطینی ریاست کےقیام کی حمایت کرتےہیں،سعودی ولی عہد
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےکہا کہ سعودی عرب فلسطینی علاقوں سمیت لبنان اورایران پراسرائیلی حملوں کی پر زور مذمت کرتاہے۔انہوں نے کہا کہ خودمختارفلسطینی ریاست کےقیام کی حمایت کرتے ہیں۔ سعودی ولی عہد کا افتتاحی خطاب غزہ و دیگر مقبوضہ فلسطینی علاقوں اورلبنان کی صورتحال پر بلائے گئے مشترکہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس سےخطاب میں سعودی ولی عہد نے کہا کہ بین الاقوامی برادری ایران کی سالمیت اورخود…
0 notes
Text
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ پنجاب
لاہور، فون نمبر:99201390
ڈاکٹر محمد عمران اسلم/پی آر او ٹو سی ایم
ہینڈ آؤٹ نمبر 1017
سعودی عرب ہر پاکستانی کے دل میں بستا ہے،وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف،سعودی عرب کے 94ویں قومی دن پر پیغام
وزیراعلی مر یم نواز کی خادم حرمین شریفین،شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیزاورسعودی عوام کو قومی دن پر مبارکباد
وزیراعلی مریم نوازشریف نے سعودی عرب کے 94ویں قومی دن پر ”ہم خواب دیکھتے ہیں او رہم حاصل کرتے ہیں“ ویژن کو سراہا
پاکستان او ر سعودی عرب عقائد، ثقافت اوروایات کی بنیاد پر ایک دوسرے سے جڑے ہیں، باہمی تعلقات کی مضبوط بنیاد حرمین شریفین کا احترام و عقیدت ہے
سعودی عرب پاکستان کیلئے برادر بزرگ کی حیثیت رکھتا ہے، ہر مشکل گھڑی میں تعاون بے مثال ہے،حرم پاک مسلمانوں کی عقیدت اورمحبت کامحور ہے:مریم نواز
لاہور23ستمبر:…… وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سعودی عرب کے 94ویں قومی دن پراپنے خصوصی پیغام میں سعودی عرب کے عوام، خادم حرمین شریفین،شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعوداور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیزکو قومی دن پر مبارکباد پیش کی ہے- وزیراعلی مریم نوازشریف نے اپنے پیغام میں کہاکہ سعودی عرب ہر پاکستانی کے دل میں بستا ہے-پاکستان او ر سعودی عرب عقائد، ثقافت او روایات کی بنیاد پر ایک دوسرے سے جڑے ہیں -پاک سعودی باہمی تعلقات کی مضبوط بنیاد حرمین شریفین کا احترام اور عقیدت ہے- انہوں نے کہاکہ سعودی عرب پاکستان کے لئے روحانی مرکز کی حیثیت رکھتا ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے سعودی عرب کے 94ویں قومی دن پر ”ہم خواب دیکھتے ہیں او رہم حاصل کرتے ہیں“ ویژن کو بھی سراہا-انہوں نے کہاکہ سعودی عرب پاکستان کے لئے برادر بزرگ کی حیثیت رکھتا ہے، ہر مشکل گھڑی میں تعاون بے مثال ہے-حرم پاک مسلمانوں کی عقیدت او رمحبت کامحور ہے-
٭٭٭٭
0 notes
Text
مشرق وسطیٰ میں امریکی زوال اور چین کی نئی سافٹ پاور
رواں ماہ امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز کے دورۂ سعودی عرب کے بعد میں سوچ رہا ہوں کہ کیا امریکہ اپنے محدود نقطہ نظر سے ہٹ کر بھی مشرق وسطیٰ کے معاملات سے آگاہ ہے۔ اپنے دورے کے دوران سی آئی اے کے ڈائریکٹر نے مبینہ طور پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو بتایا کہ ریاض کی جانب سے واشنگٹن کے علاقائی مخالفین ایران اور شام کے ساتھ تعلقات کی بحالی سے امریکہ کو ’اندھیرے میں رکھا‘ گیا۔ ان ریمارکس کو اوباما انتظامیہ میں ولیم برنز کے کردار اور ایران کے بارے میں نئی امریکی پالیسی کی تشکیل کے تناظر میں انتہائی ستم ظریفی قرار دیا جا سکتا ہے، جس کے نتیجے میں واشنگٹن نے عراق (2003 سے) اور افغانستان (2001-2021) میں غلطیاں کیں۔ 2009 میں ولیم برنز نے وضاحت کی تھی کہ ایران کو ایک اہم علاقائی کھلاڑی تسلیم کرتے ہوئے، ایرانی حکومت کو نہیں بلکہ اس کے رویے کو تبدیل کرنے کے لیے ’ہمارا بنیادی مقصد یہ ہونا چاہیے کہ ایرانی زیادتیوں کو کم کرتے ہوئے ایرانی اثر و رسوخ کے ساتھ رہنے کے لیے ایک طویل مدتی بنیاد تلاش کریں۔‘
ولیم برنز نے 14 سال قبل اس پالیسی کی وکالت کی تھی جو 2023 میں ایران کے بارے میں سعودی نقطہ نظر کے قریب تر ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ امریکہ کسی بیرونی رکاوٹ کے بغیر رابطے کی پالیسی کے ذریعے ایرانی طرز عمل کو تبدیل کرنے کی اپنی صلاحیت میں درحقیت ناتجربہ کار تھا۔ آج، ایران کے بارے میں سعودی نقطہ نظر سے لگتا ہے کہ ایران کے فیصلہ سازی کے عمل پر چین کا اثر و رسوخ اتنا مضبوط ہے کہ بات چیت کی پالیسی کے لیے راہیں کھول سکتا ہے۔ تاہم، سعودی نقطہ نظر صرف اس امید پر مبنی نہیں کہ روابط ایران کی جوہری، فوجی اور علاقائی پالیسیوں کو تبدیل کرنے کے لیے کافی ہوں گے۔ ڈیموکریٹک اور رپبلکن انتظامیہ کی جانب سے ایران کے متعلق اپنی پالیسیوں میں بار بار تبدیلیوں سے مشرق وسطیٰ میں امریکی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ یوکرین جنگ کی معاشی قیمت، مسئلہ فلسطین کے حل میں ناکامی، نام نہاد عرب سپرنگ کی حمایت اور داخلی انتشار نے علاقائی ممالک میں امریکی ساکھ کو مزید نقصان پہنچایا۔
اس کے مقابلے میں مختلف ممالک کے اندر چینی سرمایہ کاری پر غور کریں، جس نے بیجنگ کے لیے سافٹ پاور سے جغرافیائی معاشیات اور جغرافیائی سیاست کی طرف منتقل ہونے کی راہ ہموار کی ہے۔ مشرق وسطیٰ میں چین کے عروج کو تمام علاقائی ممالک کے ساتھ بیجنگ کے اقتصادی شراکت داری کے نقطہ نظر سمجھنا ہو گا۔ یہ اقتصادی نقطہ نظر کمزور علاقائی حریفوں جیسا کہ 2001 میں طالبان اور 2003 میں صدام حسین حکومت کے خلاف فوجی طاقت دکھانے کی امریکی پالیسی سے بہت مختلف ہے۔ جیسا کہ رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر نے ٹوئٹر پر وضاحت کی: ’چین نے چالاکی کی بجائے معاشی طاقت دکھا کر امریکی سلطنت کو نکال باہر کیا ہے۔ گذشتہ ایک دہائی میں ہمارے ملک نے سڑکوں، بندرگاہوں، پلوں اور ہوائی اڈوں پر بمباری کرنے میں کھربوں خرچ کیے۔ چین نے اتنی ہی رقم ترقی پذیر ممالک میں ان کی تعمیر پر لگائی۔‘ مزید برآں، اوباما دور (2009-2017) کے بعد سے، مشرق وسطیٰ میں امریکی پالیسی کے رد عمل سے واشنگٹن کے علاقائی شراکت دار الجھن کا شکار ہیں۔
نام نہاد ’عرب سپرنگ‘ کے دوران اپنے علاقائی اتحادیوں کے لیے امریکی حمایت کی کمی اور خطے میں سماجی افراتفری کے وقت تہران کے ساتھ مفاہمت کے خیال نے اس کے خلیجی اتحادیوں کی اکثریت کو خودمختاری اور تنوع پر مبنی ایک نئی خارجہ پالیسی ڈھونڈنے پر مجبور کیا۔ جنگوں کے ذریعے خطے کو تبدیل کرنے میں نیو کنزرویٹو ناکامی اور خطے میں اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کو ترجیح دیے بغیر امریکی اثر و رسوخ کو فروغ دینے کا ڈیموکریٹک نقطہ نظر، دونوں اس کے علاقائی زوال کو تیز کرنے والے عوامل رہے ہیں۔ مزید برآں، براک اوباما کی علاقائی پالیسی جس کی بنیاد خلیجی ریاستوں کے بارے میں تنقیدی نقطہ نظر پر تھی اور ساتھ ہی جارج ڈبلیو بش انتظامیہ کے تحت علاقائی جنگوں نے مشرق وسطیٰ میں امریکی ساکھ کم کی۔ جنگی جنون اور امریکی اخلاقی برتری کے احساس کے علاوہ دنیا بھر، خاص طور پر مشرق وسطیٰ میں امریکہ کے وقار پر وہاں کی داخلی بحثوں کے تباہ کن اثرات پر غور کرنا ہو گا۔
ایران کے بارے میں اوباما کے پالیسی جائزے کے بعد سے واشنگٹن اور اس کے علاقائی اتحادیوں کے درمیان ایرانی مسائل پر کوئی اتفاق رائے نہیں ہو سکا، لہٰذا خطے میں اب یہ خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ ڈیموکریٹس کی علاقائی پالیسی کا تعین ان کی اس خواہش سے ہو گا جو کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کے برعکس کرنے کی ہے۔ اس امریکی داخلی تناظر میں ٹرمپ انتظامیہ کے تحت سعودی امریکہ تعلقات کا مثبت ماحول بائیڈن انتظامیہ کے آغاز میں سرد ��ور مزید کشیدہ ہو گیا۔ اس تعصب پسندی نے اس علاقائی تاثر کو تقویت دی کہ امریکہ کی مشرق وسطیٰ کی پالیسی، علاقائی مسائل اور خدشات کو حل کرنے کی کسی بھی حقیقی خواہش سے زیادہ داخلی انتشار کی عکاس ہے۔ وہ نقطہ نظر جس کا محور امریکہ ہو، اب اس خطے کے ممالک کے لیے قابل قبول نہیں ہے۔ اس کے برعکس، افغانستان اور عراق میں امریکہ کی ماضی کی غلطیوں کو دیکھتے ہوئے بائیڈن انتظامیہ کو چاہیے کہ اپنے علاقائی شراکت داروں سے مشورہ لے تاکہ امریکی اثر و رسوخ کو بہتر بنایا جا سکے اور جنگوں کے بعد کھوئے ہوئے کچھ وقار کو دوبارہ حاصل کیا جا سکے۔
لہٰذا ایرانیوں اور ڈیموکریٹکس کے لیے یہ پہلے سے کہیں زیادہ ضروری لگتا ہے کہ وہ اپنی اندرونی بحثوں سے نکل کر ایک نئی علاقائی پالیسی تشکیل دیں جو خطے کی سماجی و ثقافتی تبدیلی کے عین مطابق ہو۔ یہ واشنگٹن میں سیاسی دھڑوں کے قلیل مدتی اندرونی مفادات کے بجائے سیاسی استحکام اور اقتصادی فائدہ مند نقطہ نظر کی حمایت میں ہونی چاہیے۔ اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو جغرافیائی سیاست اور سافٹ پاور دونوں کے لحاظ سے چین کا عروج جاری رہے گا۔
اس تحریر کے مصنف ڈاکٹر محمد السلمی بین الاقوامی انسٹی ٹیوٹ فار ایرانی سٹڈیز کے صدر ہیں۔
ڈاکٹر محمد السلمی
بشکریہ انڈپینڈنٹ اردو
0 notes
Text
پیٹرول کی پیداوارمیں توازن؛ سعودی ولی عہد کا روسی صدر کو فون
سعودی عرب اور روس کی قیادت نے تیل کی پیداوار پر تبادلہ خیال کیا؛ فوٹو: فائل ریاض / ماسکو: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے تیل کی عالمی منڈی میں استحکام کے لیے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور روسی صدر کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں عالمی تیل منڈی میں استحکام کے لیے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم ’’اوپیک‘‘…
View On WordPress
0 notes
Text
پیٹرول کی پیداوار میں عدم توازن؛ سعودی ولی عہد کا روسی صدر کو فون
سعودی عرب اور روس کی قیادت نے تیل کی پیداوار پر تبادلہ خیال کیا؛ فوٹو: فائل ریاض / ماسکو: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے تیل کی عالمی منڈی میں استحکام کے لیے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور روسی صدر کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو مین عالمی تیل منڈی میں استحکام کے لیے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم ’’اوپیک‘‘…
View On WordPress
0 notes
Text
صدر پیوٹن کا مشرق وسطیٰ کا غیرمعمولی دورہ، محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے
روسی صدر ولادیمیر پوٹن ایک غیر معمولی بیرون ملک دورے کے دوران، تیل کی پیداوار، اوپیک + اور غزہ کی پٹی اور یوکرین میں جنگوں پر بات چیت کے لیے بدھ کو سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ پیوٹن کی شہزادے کے ساتھ ملاقات تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد اوپیک پلس کی جانب سے پیداوار میں مزید کمی کے وعدے کے بعد ہوگی۔ پیوٹن صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے بات چیت کے لیے ابوظہبی پہنچے…
View On WordPress
0 notes
Text
ون واٹر سربراہی اجلاس وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر سے ملاقاتیں
(اویس کیانی) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ریاض میں منعقدہ ون واٹر سربراہی اجلاس کے موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ون واٹر سربراہی اجلاس کے موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود سے خوشگوار ملاقات ہوئی۔ سعودی ولی عہد نے گزشت�� چھ ماہ کے دوران…
0 notes
Text
نوجوانوں کو بااختیار بنا کرمستقبل بہتر بنا سکتے ہیں،شہبازشریف
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان کا مقصد ایک ہی ہے، ہم نوجوانوں کو بااختیار بنا کر اپنا مستقبل بہتر بنا سکتے ہیں۔ وزیراعظم سعودی عرب پہنچ گئے شہباز شریف انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے جہاں ان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔ وزیراعظم نے کانفرنس کے انعقاد پر سعودی فرماں روا اور ولی عہد کومبارکباد پیش کی ہے۔ وزیرِاعظم ریاض…
0 notes
Text
سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ خان جمالی کی وفات پرافسوس
سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ خان جمالی کی وفات پرافسوس
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر عارف علوی کو میر ظفراللّٰہ خان جمالی کے انتقال پر تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔ سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ خان جمالی کی وفات پرافسوس و اظہارِ تعزیت کیا گیا۔ شاہ سلمان اور ولی عہد نے میر ظفراللہ خان جمالی کےلواحقین کیلئےصبر جمیل کی دعا بھی کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیر اعظم اور بلوچستان کی نامور سیاسی شخصیت میر ظفرﷲ خان جمالی…
View On WordPress
0 notes
Photo
شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان سے واپس سعودی عرب روانہ #M.BinSulman #Pakistan #SaudiArab #Aajkalpk سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے صرف شروعات ہیں۔ نور خان ایئربیس پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ پاکستان جیو اسٹریٹجک اعتبار سے اہم ملک ہے اور ہم پاکستان کے شاندار مستقبل پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پڑوس میں دو بڑی معیشت ہیں، ایک طرف چین اور ایک طرف بھارت ہے، اور مجھے یقین ہے کہ پاکستان ان دونوں ہمسایوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی اہلیت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آئندہ سالوں میں بڑی معیشت بن کر ابھرے گا اور 2030 تک بڑی معیشت ہو گا۔ شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں جو معاہدے ہوئے ہیں وہ صرف شروعات ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات بہت آگے جائیں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کرنے پر پوری قوم کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ صدر مملکت نے سعودی ولی عہد کو اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نواز دیا ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی پر شہزادہ محمد بن سلمان کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب کی جیلوں میں قید زیادہ تر لوگ مزدور تھے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان نے ان لوگوں کو نوکریاں نہیں دیں جس کی وجہ سے وہ لوگ سعودی عرب گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے اپنا ��ون دیکھا تو مجھے لگا کہ آپ اتنے مشہور ہیں کہ اگر الیکشن لڑے تو مجھ سے زیادہ ووٹ لیں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد کا خود کو پاکستان کا سفیر کہنا اعزاز کی بات ہے اور امید ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
0 notes
Text
رواں برس حج کے دوران ’حرمین ٹرین‘ خواتین ڈرائیورز چلائیں گی
حرمین ٹرین چلانے کے لیے 32 خواتین کو تربیت دی گئی ہے، فوٹو: فائل ریاض: سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت خواتین کو مزید بااختیار بنایا جا رہا ہے اور انھیں روزگار کی فراہمی سمیت دیگر امور کا ��ھی حصہ بنایا جا رہا ہے۔ عرب می��یا کے مطابق حج کے دوران مکہ سے مدینہ اور مدینہ سے واپسی مکہ چلنے والی خصوصی ٹرینوں کے لیے خواتین ڈرائیورز کو بھی تربیت دی گئی ہے اور رواں سال حج میں…
View On WordPress
0 notes
Text
رواں برس حج کے دوران ’حرمین ٹرین‘ خواتین ڈرائیورز چلائیں گی
حرمین ٹرین چلانے کے لیے 32 خواتین کو تربیت دی گئی ہے، فوٹو: فائل ریاض: سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت خواتین کو مزید بااختیار بنایا جا رہا ہے اور انھیں روزگار کی فراہمی سمیت دیگر امور کا بھی حصہ بنایا جا رہا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق حج کے دوران مکہ سے مدینہ اور مدینہ سے واپسی مکہ چلنے والی خصوصی ٹرینوں کے لیے خواتین ڈرائیورز کو بھی تربیت دی گئی ہے اور رواں سال حج میں…
View On WordPress
0 notes
Text
امریکا کے ساتھ دفاعی معاہدہ محمد بن سلمان کی ترجیح، فلسطینی مطالبات سائیڈ پر رکھ دیئے، سفارتی ذرائع
اسرائیل سے تعلقات بحالی کے بدلے سعودی عرب امریکا کے ساتھ ایک ایسے فوجی معاہدے کو حاصل کرنے کے لئے پرعزم ہے جس کے تحت امریکہ کے لیے سعودی مملکت کا دفاع لازم ہوگا۔ یہ بات مذاکرات سے واقف تین علاقائی ذرائع نے روئٹرز کو بتائی۔ سعودی عرب نے ابتدائی طور پر نیٹو طرز کے معاہدے کا مطالبہ کیا تھا،جب جولائی 2022 میں امریکی صدر کے دورہ سعودی عرب کے دوران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور جو بائیڈن کے درمیان…
View On WordPress
0 notes
Text
سعودی ولی عہد سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات
(24نیوز)سعودی ولی محمد بن سلمان سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات ہوئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ریاض میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا،ملاقات میں سعودی پاکستان تعلقات اور ان کو فروغ دینے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا ،ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور دیگر حکام نے شرکت…
0 notes